پارا چنار دھماکے کے ماسٹر مائنڈ کے تین گھر مسمار،مزید2زخمی چل بسے

اسٹاف رپورٹ
کرم ایجنسی : پاراچنار میں جمعہ کو ہونے والے بم دھماکے کے مزید دو زخمی دم توڑ گئے،


انہیں آج سپردخاک کر دیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے بم دھماکے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کمانڈر فضل سعید کے تین مکانات مسمار کر دیئے۔

کرم ایجنسی کے علاقے پارا چنار میں سوگ کی فضا برقرار ہے۔ جمعہ کو یہاں جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے بم دھماکے کے مزید دو زخمی دم توڑ گئے۔


انہیں سوگواروں کی بڑی تعداد کی موجودگی میں سپردخاک کر دیا گیا۔ بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد تینتالیس ہو چکی ہے۔ جبکہ پشاور اور پاراچنار کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج مزید دس زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب سرکاری ذرائع کے مطابق لوئر کرم کے علاقے اوچات میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے کالعدم تحریک طالبان اسلامی پاکستان کے امیر اور پاراچنار دھماکے کے ماسٹر مائنڈ فضل سعید حقانی کے تین مکانات مسمارکر دیئے۔


واضح رہے کہ دہشت گرد کمانڈر فضل سعید نے پاراچنار میں  خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی تھی۔ جس پر فورسز نے کارروائی کی۔ سیکیورٹی خدشات کی پیش نظر پارا چنار پشاور مین شاہراہ بھی چار روز سے بند ہے۔ سماء

کے

Inqilab March

arabs

director

surprise

Tabool ads will show in this div