خان صاحب کو ماحول میں تلخی پیدا نہیں کرنی چاہیے

Apr 26, 2016
Qamar Zaman Kaira اسلام آباد : پیپلزپارٹی رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ کرپشن پورے ملک کا سنجیدہ مسئلہ ہے، تاہم عمران خان کو ماحول میں تلخی پیدا نہیں کرنی چاہیئے۔ سماء سے خصوصی گفت گو میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیر رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ ہمیں خود ہی کچھ کرنا پڑے گا، حکومت معاملات میں سنجیدہ نہیں۔ وزیراعظم کی عوامی رابطہ مہم پر کائرہ کا کہنا تھا کہ عوام نے حکومت سے رابطہ نہیں بلکہ حکومت نےخود ہی عوامی رابطہ مہم شروع کردی ہے، کرپشن پورے ملک کا سنجیدہ مسئلہ ہے، تاہم خان صاحب کو ماحول میں تلخی پیدا نہیں کرنی چاہیے، پاناما لیکس نے پوری دنیا کے نظام کو جھنجھوڑ دیا ہے۔ سماء

JUDICIAL COMMISSION

IMRAN KHAN

QAMAR ZAMAN KAIRA

Panama leaks

Tabool ads will show in this div