بلوچستان سےمتعلق امریکی قراردادکیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قراردادجمع
اسٹاف رپورٹ
لاہور : بلوچستان سے متعلق امريکی قرار داد کے خلاف پنجاب اسمبلی ميں مذمتی قرار داديں جمع کرادی گئی ہیں، جس ميں کہا گيا ہے کہ امريکی کانگريس ميں پيش کی گئی قرار داد پاکستانی عوام کیلئے ناقابل برداشت ہے۔
امريکا کے خلاف قرار داد مسلم ليگ ن کی رکن اسمبلی زمرد ياسمين اور ق ليگ کے چوہدری ظہير الدين نے جمع کرائيں۔ قرارداتوں ميں کہا گيا ہے
کہ امريکی کانگريس کی بلوچستان پر منظور کی جانے والی قرارداد غير ضروری ہے اور پاکستان کے عوام اس قرار داد پر سخت ردعمل رکھتے ہيں۔
ان کا کہنا تھا کہ امريکا بلوچستان ميں بھارت کي مداخلت بند کرانے کے بجائے يہاں اُلجھاؤ پيدا کرنا چاہتا ہے۔ بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور يہاں کے لوگ پاکستان کی سلامتی اور تحفظ کیلئے ہر قسم کی قربانی دينے کو تيار ہيں۔ سماء