آر ڈی برمن

1 برصغير پاک و ہند نے موسيقی کی دنيا ميں بہت بڑے نام پيدا کئے ہيں، وہ خواجہ خورشيد انور، رشيد عطرے ہوں يا پھر نوشاد سے ليکر اے آر رحمن تک، ليکن موسيقی کو جاننے اور سمجھنے والے اس بات پر متفق ہيں کہ مشرقی موسيقی ميں راہول ديو برمن عرف آر ڈی برمن جيسا موسيقار اب تک پيدا نہيں ہوا، جو کلاسيکل موسيقی سے ليکر ويسٹرن ميوزک ميں بيک وقت مہارت رکھتے تھے اور اس کے ملاپ کا فن بخوبی جانتے تھے جس کی وجہ سے ان کا بنايا گيا ہر نغمہ سننے والے کی روح ميں اُتر جاتا ہے۔

آر ڈی برمن کی پہلی پہچان بنی فلم آندھی کی موسيقی، جس ميں معروف نغمے ’’تيرے بناء زندگی سے کوئی شکوہ نہيں، تم آگئے ہو نور آگيا ہے، اس موڑ سے جاتے ہيں‘‘ شامل تھے۔ اس فلم کی سُپرہٹ موسيقی سے آر ڈی برمن نے پوری دنيا کو اپنی آمد کا بتاديا اور پھر اس کے بعد آر ڈی برمن کی موسيقی گانوں کے ہٹ ہونے کی ضمانت بن گئی۔ دنيا ميں بہت کم مثاليں ايسی ملتی ہيں جہاں شاگرد اپنے استاد سے بہت آگے چلا جائے، آر ڈی برمن ايسے عظيم شاگردوں ميں سے ايک تھے، جنہوں نے موسيقی کی تعليم اپنے والد اور بڑے موسيقار سچن ديو برمن، ايس ڈی برمن سے لی، آر ڈی برمن نے اپنے ايک انٹرويو ميں بتايا کہ جب انہوں نے فلمی دنيا ميں موسيقار کی حيثيت سے کام کا آغاز کيا تو ہر کوئی ميرا تعارف يہی کرواتا تھا کہ يہ آر ڈی برمن ہے، جو معروف موسيقار ايس ڈی برمن کا بيٹا ہے۔

1e

آر ڈی برمن نے اس انٹرويو ميں يہ بھی بتايا کہ وہ اکثر بہت اچھا نغمہ تيار کرکے والد کو سناتے تو وہ سن کر خاموش ہوجاتے تھے، ليکن تعريف نہيں کرتے تھے، ليکن ايک روز جب میرے والد صبح کے وقت سير کیلئے باہر نکلے تو چند لوگوں نے انہيں ديکھ کر کہا کہ يہ اس کا موسیقار کا باپ ہے جس نے فلم امر پريم کی موسيقی ترتيب دی ہے، جس کا گانا چنگاری کوئی بھڑکے بہت ہٹ ہوا، پھر اس دن والد نے گھر آکر میری موسيقی کی تعريف کی۔ آر ڈی برمن نے نہ صرف کلاسيکل بلکہ تيز اور شوخ گانے بھی بنائے، جن ميں سے بعض انہوں نے خود گائے، فلم شعلے کا محبوبہ او محبوبہ اور فلم شان کا يما يما اور تم کيا جانو محبت کيا ہے، جيسے تيز ليکن ميلوڈيس نغمے شامل ہیں۔

1g آر ڈی برمن کا يہ بھی کمال تھا کہ وہ جس فلم کی بھی موسيقی ترتيب ديتے تھے اس کے تقريباً سارے گانے ہی ہٹ ہوتے تھے، جس کی بے شمار مثاليں موجود ہيں، ایسی چند فلموں ميں بيتاب جس کے گانے ’’جب ہم جواں ہوں گے، بادل يوں گرجتا ہے‘‘فلم لو اسٹوری ’’ديکھو ميں نے ديکھا ہے اک سپنا، ياد آرہی ہے تيری ياد آرہی ہے‘‘ فلم يہ وعدہ رہا، جس کا گانا جو آج تک ہر زبان پر ہے ’’تو تو ہے وہی دل نے جسے اپنا کہا‘‘ فلم بڑے دل والا، جس کا نغمہ ’’جيون کے دن چھوٹے سہی ہم بھی بڑے دل والے‘‘ سُپر ہٹ فلميں شعلے، شان، کاليا، ہم کسی سے کم نہيں، راکی جس کا گانا ’’کيا يہی پيار ہے اور ہم تم سے ملے پھر جدا ہوگئے‘‘ فلم پرندہ کا گانا ’’تم سے مل کے ايسا لگا، تم سے مل کے، ارماں ہوئے پورے دل کے‘‘ فلم الگ الگ کا گانا ’’کچھ ہم کو تم سے کہنا تو ہے، الگ الگ اب ہم کو رہنا نہيں‘‘ فلم شکتی کا گانا ’’ہم نے صنم کو خط لکھا‘‘ فلم صنم تيری قسم ’’کتنے بھی تو کرلے ستم‘‘ فلم ستے پہ ستہ شامل ہیں۔

1a يہ بات شايد کم ہی لوگ جانتے ہوں کہ معروف گلوکار کشور کمار کی آواز کو بڑا کرنيوالے بھی آر ڈی برمن ہی تھے کہ آر ڈی برمن کی ميلوڈيس موسيقی کے زيادہ تر گانے کشور کمار ہی نے گائے ہيں۔ جب محمد رفيع ناراض تھے اور 3 سال تک انہوں نے فلمی گيت گانے چھوڑ ديے تھے تو پھر آر ڈی برمن نے ہی انہيں ايک بڑے گيت کیلئے منايا اور پھر اس گانے سے محمد رفيع کے ايوارڈز ميں ايک اور ايوارڈ کا اضافہ بھی کرديا اور وہ گانا تھا ’’کيا ہوا تيرا وعدہ، وہ قسم وہ ارادہ‘‘۔

1c

آر ڈی برمن کے ديگر چند مشہور گانوں ميں ’’ديکھو يہ کون آیا، محبت تو کرتا ہے سارا زمانہ، ہميں اور جينے کی چاہت نہ ہوتی، ہميں تم سے پيار کتنا، کروٹيں بدلتے رہے ساری رات ہم، اپنے پيار کے سپنے سچ ہوئے، پنا کی تمنا ہے کہ ہيرا اسے مل جائے، ميرے سپنوں کی رانی کب آئے گی تو، پيار ديوانہ ہوتا ہے مستانہ ہوتا ہے‘‘ شامل ہيں۔ اسی کے آخر میں آر ڈی برمن نے فلموں کی موسيقی دينا چھوڑ ديا اور پھر چند سالوں کی دوری کے بعد ايک بھرپور انٹری دی جب انہوں نے 1942 لو اسٹوری کی موسيقی سے ایک بار پھر سب کو ہلا ڈالا، جس کے گانے ’’ايک لڑکی کو ديکھا تو ايسا لگا، کچھ نہ کہو کچھ بھی نہ کہو‘‘بہت مشہور ہوئے اور يہ آر ڈی برمن کی زندگی کے آخری گانے ثابت ہوئے ليکن اس فلم پر بہترين موسيقار کا ايوارڈ ان کی بيوہ معروف گلوکارہ آشا بھوسلے نے وصول کیا۔

1h آر ڈی برمن وہ واحد موسيقار ہيں جن کو ہر نيا آنے والا موسيقار کاپی کرنے کی کوشش کرتا ہے، جو اس بات کی نشانی ہے کہ راہول دیو برمن کا ميوزک کسی خاص سال وقت يا صدی کیلئے نہيں بلکہ ہر دور ميں مقبول ہے۔

music

انٹرٹینمنٹ

RD Burman

R. D. Burman

Asha Bhosle

Kishor Kuman

SD Burman

Tabool ads will show in this div