سینٹ سے بیسویں ترمیم کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا

اسٹاف رپورٹر
اسلام آباد: سینٹ سے بیسویں ترمیم کی منظوری کا معاملہ کٹھائی میں پڑ گیا۔ اتحادیوں نے نگران سیٹ اپ کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔
سینٹ میں قائد ایوان نیئر حسین بخاری کی زیر صدارت اپوزیشن اور حکومتی سینیٹرز کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری ہے۔ اجلاس میں بیسویں آئینی ترمیم کی ایوان بالا سے متفقہ منظور کیلئے غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادی جماعت مسلم لیگ ق نے بیسویں ترمیم میں مجوزہ نگران سیٹ اپ کے قیام کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ نگران سیٹ اپ کے معاملے کو چیف الیکشن کمشنر کے پاس نہیں بھیجنا چاہیے،بلکہ پارلیمانی کمیٹی اگر فیصلہ نہ کرے تو معاملہ پارلیمنٹ میں لایا جائے۔ اے این پی اور بی این پی عوامی نے نگران سیٹ اپ کیلئے قائم کی جانے والی کمیٹی میں اراکین اسمبلی کے بجائے سینٹرز شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

میں

کا

سے

promise

Tabool ads will show in this div