کراچی میں نادراکے کنٹریکٹ ملازمیں کا احتجاج

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹر
کراچی: کراچی میں نادرا کے کنٹریکٹ ملازمین نے مستقل نہ کئے جانے کے خلاف احتجاج کیا۔ اس دوران نادرا کے بیشتر سینٹرز پر کام بند رہا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
وزیراعظم گیلانی اوروزیرداخلہ رحمان ملک کے وعدے وفا نہ ہوئے اور کراچی میں نادرا کے کنٹریکٹ ملازمین نکل آئے سڑکوں پریونین کی کال پرشہر بھرمیں کنٹریکٹ ملازمین نے ہيڈ آفس سميت چھوٹے بڑے تمام رجسٹریشن سینٹرزميں ہڑتال کي اوردفاترزبردستي بند کراديئے۔
مظاہرين ميں خواتين بھي بڑي تعداد ميں شريک تھيں۔ ہڑتالی ملازمین کا کہنا تھا کہ 12 برس سے نادرا کے 14 ہزارملازمین کے سروں پر کنٹریکٹ کی تلوارلٹک رہی ہے۔
کنٹريکٹ ملازمين کا احتجاج سے حکام تو ٹس سے مس نہ ہوئے ليکن صبح سے قطاروں ميں کھڑے سيکڑوں شہري رل گئے۔
مظاہرين عوامي  مرکز پہنچے اور ہيڈ آفس کو بھي تالے لگاديئے جس کے بعد انہوں نے رخ کيا پريس کلب کا اور گورنر ہائوس پردھرنا کا اعلان کيا۔ ليکن انتظاميہ ان کي خاطر تواضع کے لئے پہلے سے ہي بندوبست کررکھا تھا۔۔ پوليس کے چابک دست جوانوں کے ساتھ واٹر کينن بھي موجود تھي۔۔ حالات کي نزاکت بھانپتے ہوئے مظاہرين نے دھرنے کو کل تک ملتوي کرديا۔

میں

کا

burger

updates

led

Tabool ads will show in this div