ملتان میں بس کی ٹکر سےلڑکا جاں بحق

Apr 26, 2016

Accident Multan 02 New 26-04

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/04/MULTAN-ACCIDENT-PKG-26-04-Mukkaram.mp4"][/video]

ملتان: اولیاء کے شہرميں بہاء الدين زکریا يونيورسٹي کی بس کي ٹکر سے موٹرسائيکل سوار بارہ سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ مشتعل افراد نے بس کو آگ لگا دی۔ ملتان میں آج ایک ہی سڑک پر ایک ہی یونیورسٹی کی بسوں سے 2حادثات ہوئے۔ پہلے حادثے میں بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کی بس کی ٹکر سے12 سالہ شہزاد جاں بحق ہو گیا۔ دوسرے حادثے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔

بارہ سالہ شہزاد موٹرسائیکل پرگھر کا سامان لینے نکلا تھا جسے قصوری روڈ پربہاء الدین زکریا یونیورسٹی کی بس نے ٹکرماری۔ زخمی بچے کو فوری طور پراسپتال پہنچایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

واقعے کے بعد مشتعل افراد نے بس کو آگ لگا دی۔ واقعے کا ذمہ دار بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

شہزاد کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ ماں کا کہنا تھا کہ مجھے انصاف چاہیئے۔

دوسرے حادثے میں بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کی ہی بس کی ٹکر سے رکشہ سوار پانچ افراد زخمی ہوئے۔سماء

BUS ACCIDENT

BZU

child died

Tabool ads will show in this div