Technology
فیصل آباد ؛ الیکٹرک رکشے سڑکوں پر
[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/04/FSD-Electric-Rikshaw-PKG-final-25-04.mp4"][/video]
فیصل آباد : فیصل آباد میں تبدیلی آگئی، نہ فیول کا جھنجھٹ اور نہ دھواں، الیکٹرک رکشے سڑکوں پر فراٹے بھرنے لگے۔
نہ فیول کی ٹینشن، نہ گیئر، نہ کلچ، چابی گھماؤ اور یہ جا، وہ جا، فیصل آباد میں تو تبدیلی آگئی، چارج ایبل الیکٹرک رکشے سڑکوں پر دھوم مچارہے ہیں، بچوں کو تو یہ رکشے بہت ہی بھاگئے۔
رکشوں میں پنکھا اور سن روف بھی ہے، رکشوں میں گرمی سے بچاؤ کیلئے پنکھا اور سن روف بھی موجود ہے، نہ شور، نہ دھواں، ایک بار چارج کرو اور 150 کلو میٹر سفر کرو۔ سماء