آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں بارش،برفباری کا امکان

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ، کشمیر ، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے، جب کہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران پنجاب ،خیبر پختونخواہ ، کشمیر گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی ۔


سب سے زیادہ بارش پٹن میں  تینتالیس،پاراچنار بائیس،بالاکوٹ اکیس، دیر اٹھارہ، گڑھی دوپٹہ سولہ ،چترال دس، راولاکوٹ نو، سیدوشریف ،کاکول آٹھ ، میرخانی سات، مظفرآباد پانچ ،کوٹلی، لوئیر دیر چار، دروش،چلاس،مری، قلات اور جوہرآباد میں تین ملی میٹر ہوئی۔

سب سے زیادہ برفباری کالام میں ایک فٹ جبکہ مالم جبہ میں آدھا فٹ ہوئی۔ آج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت پاراچنار میں منفی پانچ ،کالام، میر خانی منفی چار، ہنزہ اور گوپس منفی  تین  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سماء

میں

کے

کا

ملک

Violence

famine

علاقوں

britain

Tabool ads will show in this div