میڈیکل کے غلط نتائج کیخلاف فیصل آباد اور ملتان کے طلبا وطالبات سڑکوں پر

اسٹاف رپورٹ
لاہور : فیصل آباد اور ملتان میڈیکل کے طالبعلم نتائج کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔


سرگودھا روڈ پر سراپا احتجاج طلبا اور طالبات نے الزام عائد کیا ہے کہ اضافی فیسوں کے لیے انہیں جان بوجھ کر فیل کیا گیا۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے حکام کا رویہ بھی ناقابل برداشت ہے۔

 مطالبات تسلیم کرانے کے لیے سڑکوں پر عوامی احتجاج معمول بنتا جا رہا ہے۔ کبھی بجلی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے شہری سڑکوں پر نکلتے ہیں تو


کبھی مسائل سے تنگ طلبا آج بھی فیصل آباد کی سڑکوں پر پنجاب میڈیکل کالج کے طلبا سراپا احتجاج ہیں اور ظلم کے ضابطے تسلیم نہ کرنے کے نعرے لگا رہے ہیں۔
 
سرگودھا روڈ پر پنجاب میڈیکل کالج کے طلبا اور طالبات نے احتجاج کیا اور ٹریفک معطل کر دیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے


کہ اضافی فیسوں اور ری چیکنگ چارجز وصول کرنے کے لیے دانستہ طلبہ کو فیل کر دیا گیا۔ گزشتہ سال پوزیشن لینے والے اس سال پاس نہیں ہو سکے۔


یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے حکام کا ناروا ناقابل برداشت ہے۔ میڈیکل کے طلبہ میں خودکشی کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔

ملتان ميں بھی نشتر ميڈيکل کالج کے طلبا اور طالبات يونيورسٹي آف ہيلتھ سائنسز کے خلاف وزيراعظم ہاؤس کے باہر احتجاج کر رہے ہیں۔


طلبا نے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ یو ایچ ایس کے وی سی کو فوری طور پر معطل کیا جائے۔ سماء

اور

کے

پر

feared

کیخلاف

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div