پاکستان کے بغیر افغانستان میں امن ممکن نہیں، افغان صدر کرزئی

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : افغان صدر حامد کرزئی نے  کہا ہے کہ افغانستان میں امن عمل پاکستان کے بغیر ممکن نہیں لہذا پاکستان افغان مفاہمتی عمل میں مدد فراہم کرے ۔

افغان صدر حامد کرزئی نے آج وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ٹیلی فون پر گفت گو کرتے ہوئے کہی ۔ افغان صدر نے اسلام آباد میں کامیاب سہ فریقی مذاکرات پروزیراعظم  گیلانی کو مبارکباد دی۔

حامد کرزئی نے وزیراعظم گیلانی کو سہ فریقی کانفرنس کے بعد امریکی صدر اوباما سے ہونے والی گفتگو ہونے پر اعتماد میں لیا ۔ حامد کرزئی نے وزیراعظم کو پاکستانی سیاستدانوں سے  اپنی ملاقاتوں پر بھی اعتماد میں لیا اور کہا کہ یہ ملاقاتیں انتہائی مفید رہیں ۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان افغان مصالحتی عمل پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔

وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا جبکہ حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار بہت اہم ہے ۔ افغان صدر نے پاکستان سے افغانستان میں مفاہمت کے عمل میں مدد فراہم کرنے کی بھی درخواست کی ہے ۔ سماء

میں

کے

birthday

D-Chowk

female

markets

demand

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div