وزیراعظم کے دامن کی صفائی کمیشن میں ثابت ہوجائیگی،پرویز رشید

Pervaiz Rasheed Isb 25-04 اسلام آباد : پرویز رشید کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کیلئے تحریک چلانے والے آج اس کے فیصلے کو نہیں مانتے، ججز پر اعتبار نہیں تو پہلے عدلیہ بحالی تحریک چلانے پر معافی مانگیں، پرویز رشید کا مزید کہنا تھا کہ چوتھے احتساب کیلئے وزیراعظم نواز شریف نے خود کو پیش کردیا، دامن کی صفائی کمیشن میں ثابت ہوجائے گی۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں پی ٹی آئی کی تعداد میں کمی کا شکوہ ہماری ذمہ داری نہیں، عوام نے آپ کو تھوڑی تعداد میں منتخب کیا ہے، تو ہم کیا کریں۔ وزیراعظم سے متعلق گفت گو میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ میں سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل کمیشن بنا دوں ،اگر آپ کو سپریم کورٹ کے ججز پر اعتبار نہیں، تو تین سال ان کیلئے تحریک کیوں چلائی ،سپریم کورٹ کے ججز طویل عرصے سے فیصلے کر رہے ہیں، کسی کو اختلاف ہے تو ادارے موجود ہیں۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ سال 2013میں پاکستان میں دہشت گردی کی فضا تھی، مساجد، گرجا گھروں سمیت دیگر عبادت گاہوں میں حملے ہوتے تھے، اے پی ایس کے واقعہ پر تمام سیاسی جماعتوں کو ایک جگہ بٹھایا، ضرب عضب میں جوانوں نے قربانیاں دیں تو کامیابیاں ملیں، دو سال میں جو کامیابیاں ملیں وہ جمہوریت کی وجہ سے ملیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں دہشت گردی کے کئی سنگین واقعات ہوئے، حکومتی اقدامات سے ہی دہشت گردی پر قابو پانے میں مدد ملی ہے، انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی ختم کرنی ہے توممکن نہیں، سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے گریبانوں میں ہاتھ ڈالیں، انتہاپسندی نے ہمارے نظریے، تاریخ اور جغرافیے میں جگہ لی ہوئی ہے۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ چاہتے تو سندھ میں ایم کیو ایم، فنکشنل لیگ کو ملاتے تو پیپلز پارٹی کی حکومت نہ بنتی، الیکشن کے نتیجے میں کے پی کے میں پی ٹی آئی اکثریتی پارٹی نہیں تھی۔ سماء

JUDICIAL COMMISSION

PM Nawaz Sharif

PERVAIZ RASHEED

Panama leaks

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div