بلاامتیاز سب کا احتساب ہونا چاہئے، ڈاکٹر فاروق ستار

PPP Farooq Sattar Talk Vo Isb 25-04

اسلام آباد : ڈاکٹر فاروق ستار کہتے ہیں کہ ہم سے زیادہ کسی نے کرپشن کیخلاف آواز نہیں اٹھائی، بلا امتیاز سب کا احتساب ہونا چاہئے، ملکی استحکام داؤ پر لگا ہوا ہے، قومی مشاورت شروع کی جائے۔

اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو ایم کیو ایم مسائل سے آگاہ کیا، متحدہ کے 170 کارکن لاپتہ ہیں، 60 کے قریب ماورائے عدالت قتل کئے جاچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سے زیادہ کسی نے کرپشن کیخلاف آواز نہیں اٹھائی، بلا امتیاز سب کا احتساب ہونا چاہئے، پاناما لیکس کے ٹرمز آف ریفرنس پر معاملہ رکا ہوا ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے، ملکی استحکام داؤ پر لگا ہوا ہے، قومی مشاورت شروع کی جائے۔ سماء

KhursheedShah

Aitizaz Ahsan

Dr. Farooq Sattar

PanamaLeaks

PanamaPapers

Tabool ads will show in this div