چیتے نے دس سالہ بچے کو زخمی کردیا
ایبٹ آباد: ایبٹ آباد کے پہاڑی علاقے مالسہ میں چیتا گھس آیا جس کے حملے میں دس سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق نواحی علاقے مالسہ میں چیتا جنگل سے نکل کر گاؤں میں گھس آیا جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
چیتے نے گاؤں میں گھس کر دس سالہ بچہ پر حملہ کیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ دیہاتیوں کے جمع ہونے پر چیتا جنگل کی طرف بھاگ گیا جبکہ بچے کو بے نظیر شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سماء