حاصل بزنجو کا حکومتی جوڈیشل کمیشن کی حمایت کا اعلان
اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے سینیٹر میر حاصل بزنجو کی ملاقات ہوئی جس میں حاصل بیزنجو نے پاناما لیکس کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور سینیٹر میر حاصل بزنجو کے درمیان ملاقات اسلام آباد میں ہوئی۔ ملاقات میں میر حاصل بیزنجو نے وزیراعظم کی جوڈیشل کمیشن بنانے کے فیصلے کی حمایت کی۔
مزید پڑھیں؛ وزیراعظم کی عوامی رابطہ مہم کاآغازآج سے
ملاقات میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ہماری حکومت بلوچستان کو ملک کے دیگر علاقوں کے برابر لانے کے لیے پرعزم ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کو پاک چین اقتصادی راہداری سے بہت فائدہ پہنچے گا اور حکومت اسکے لئے پورا تعاون کرے گی۔ سماء