ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں

SC Refuse To Ayan Isb Pkg 25-04

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ نکالنے سے متعلق ایان علی کی توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔ عدالت کا کہنا ہے کہ ایان علی توہین عدالت کا معاملہ سندھ ہائیکورٹ میں اٹھائیں۔ ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے دوران سماعت سپریم کورٹ میں کہا کہ ہمیں کہا جاتا ہے کہ جتنے مرضی حکم لے آئیں، ایان علی کا نام ای سی ایل سے نہیں نکلے گا۔بادشاہ سلامت کا حکم تھا کہ ایان کوباہر نہیں جانے دینا۔

مزید پڑھیے: ایان علی کا نام ایک بار پھر ای سی ایل میں شامل

جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیے کہ ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ سندھ ہائی کورٹ کا تھا، ہم نے تو صرف اسے برقراررکھنے کا حکم سنایا تھا۔ سپریم کورٹ پر مقدمات کا بوجھ پہلے ہی زیادہ ہے اس لیے ایان علی فیصلے پرعملدرآمد کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کریں۔

واضح رہے کہ ایان علی نے سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود وزرات داخلہ کی جانب سے ای سی ایل سے نام نہ نکالنے پر سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

مزید پڑھیے: ایان علی نے ایک اور درخواست دائر کر دی

جس کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے ایان علی کا نام ای سی سے کچھ دیر کے لیے نکالنے کے بعد ایف آئی اے کے اعتراض پر دوبارہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا تھا۔ ایان علی نے اس پر بھی توہین عدالت کی درخواست دائرکی تھی۔ سماء

ECL

currency smuggling case

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div