بلوچستان میں ملیریاکےخاتمےکی مہم شروع

Apr 25, 2016

Anti Malaria Campaign Qta Pkg 25-04

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/04/Anti-Malaria-Campaign-Qta-Pkg-25-04.mp4"][/video]

کوئٹہ: پاکستان میں سالانہ تقریبا سولا لاکھ  جبکہ بلوچستان میں پچھترہزارافراد ملیریا کے مرض میں مبتلا ہوجاتے ہیں، حکومت بلوچستان نے صوبے سے ملیریا کے خاتمے کے لئے مہم کا آغاز کردیا۔

ملیریا کا خاتمہ ہمیشہ کے لیے ، یہ نعرہ انسداد ملیریا مہم کے لیے اہمیت اختیارکرگیاہے۔ملیریا پر قابو پانے کے لئے صوبے  بھر میں چھ سو ساٹھ مائیکرو اسکوپی سینٹر اور فوری تشخیصی ٹیسٹ مراکز قائم کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد اقدامات کئے گئے ہیں۔

صوبائی وزیرصحت رحمت بلوچ  کہتے ہیں کہ بلوچستان کے اکیس اضلاع ملیریا سے متاثر ہیں۔ اس مسئلے کےحل کےلئےملیریاکنٹرول پروگرام اور گوبل فنڈ کے تعاون سے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو ملیریا کے مرض کے علاج کے لئے ٹریننگ دی جارہی ہے ۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے ملیریا سے بچنے کے لئےعوام احتیاطی تدابیر پرعملدرآمدیقینی بنائیں۔  سماء

BALUCHISTAN

HEALTH

Tabool ads will show in this div