ذوالفقارمرزا کی کرپشن کی تحقیقات کروائی جائیں گی۔ وسان

اسٹاف رپورٹر


خیرپور: صوبائی وزیرداخلہ منظوروسان نے ذوالفقارمرزا کو سندھ میں اغواء برائے تاوان ، لینڈ مافیہ اور بھتہ خوروں کا سرغنہ قرار دیا ہے ۔ کہتے ہیں بدین کا مرزا ہاؤس بھی کرپشن کے پیسوں سے بنا ہے۔ سابق وزیر کی کرپشن کی تحقیقات کروائی جائیں گی۔۔


خیرپور میں وسان ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر سندھ سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا اغواء برائے تاوان ، لینڈ مافیہ اور بھتہ خوروں کے سرغنہ ہیں ۔۔۔۔ مرزا نے جو شرٹ پہنی ہے وہ بھی آصف زرداری کی دی ہوئی ہے۔


منظور وسان نے کہا کہ سابق وزیرداخلہ سندھ اعجاز نامی شخص کے ذریعے بلیک منی بیرون ملک منتقل کرتے رہے ہیں اور ڈاکڑ نثار مرائی بھتہ جمع کرکے ذوالفقار مرزا کو دیتا ہے، جسے جلد گرفتار کیا جائے۔


 ذوالفقار مرزا قرآن اٹھانے میں ماہر ہےاورذولفقار مرزا بری زبان استعمال کرنےسے باز نہیں آرہے اوربدین میں مرزا ہاوس بھی کرپشن کے پیسوں سے بنا ہوا ہےذوالفقار مرزا کی تمام کرپشن کی انکوئرئی کروائی جائے گی۔ سماٴ

کی

تحقیقات

threats

Tabool ads will show in this div