ایف نائین پارک جلسےکےبعدکچراکنڈی بن گیا
[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/04/F9-Park-After-Jalsa-Isb-Pkg-25-04.mp4"][/video]
اسلام آباد: تحریک انصاف کے جلسے نے اسلام آباد کے ایف نائن پارک کا نقشہ ہی بدل دیا۔جلسہ گاہ کچرا کنڈی بن گئی ہے۔ پارک میں صفائی کا کام جاری ہے۔
ایف نائن پارک اسلام آباد میں کھلاڑیوں نے جشن تو خوب منایا مگر صبح کے مناظر بالکل مختلف رہے۔پارک میں جگہ جگہ بکھری گندگی، پارٹی پرچم، بینرز اور خالی کرسیاں سب کا استقبال کررہی تھیں۔ صفائی کیلئے انتظامیہ کے اہلکار میدان میں آئے اور اپنے کام میں جت گئے ۔
سیر کیلئے پارک آنے والے افراد تحریک انصاف کی طرف سے جلسہ یہاں کرنے پر زیادہ خوش نظر نہیں آئے۔ شہریوں کا کہنا تھاکہ سیاسی پارٹیاں جلسے ضرور کریں مگر اس کیلئے میدانوں کا انتخاب کریں اور پارکس پر رحم کریں۔ سماء