ایف اے کپ؛مانچسٹریونائیٹڈفائنل میں پہنچ گئی

Soccer Cup Pkg 24-04

لندن: مانچسٹر يونائيٹڈ ايف اے کپ فٹبال کے فائنل ميں پہنچ گئي۔سيمي فائنل ميں فاتح ٹيم نے ایورٹن کو دو ايک سے ہراديا ۔

مانچسٹر یونائیٹڈ اور ایورٹن کے ميچ کےپانچويں منٹ ميں ہي ايورٹن کو برتري مل سکتی تھی ۔روميلو نےگول کيپرکوبھي چکمہ ديا ليکن وين روني آڑے آگئے اور یوں گول نہ ہوسکا۔

اس کے بعد کھیل میں تیزی آئی ۔ مانچسٹريونائيٹڈکےانتھوني مارشل نےفيلاني کوپاس ديا اور انہوں نے گیند نيٹ ميں پہنچادي ۔

ادھر ايورٹن کے کھلاڑی نےہوش سے زيادہ جوش دکھايا اور پنالٹي کک ضائع کرکے اپنے مداحوں کا دل دُکھا دیا۔ ليکن پھروہ وقت آہي گيا جب میچ ايک ايک سےميچ برابرہوگیا۔

ميچ ميں آخر میں ملنےوالے تين اضافي منٹ کھیل کی جان رہے۔مانچسٹرکی ٹیم نے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ اس بار انتھونی مارشل نے گول کرکے اپنی ٹیم کوايف اے کپ کے فائنل میں پہنچادیا۔  سماء

FA cup

Manchester United

wembley

Tabool ads will show in this div