نئےمالی سال کےلیے5سوارب روپےکےنئےٹیکس کی تجویز

Apr 25, 2016

tax

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے نئے مالی سال میں 500 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی تجویزدی ہے۔

وزارت خزانہ ذرائع کےمطابق سالانہ ٹیکس ہدف بڑھا کر 3600 ارب روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اگلے بجٹ میں دودھ ، ڈیری مصنوعات، الیکٹرونک کا سامان مہنگا ہونے کا خدشہ ہے۔

ٹیکس نادہندگان پر ودھ ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 6 فیصد کرنے کی تجویزدی گئی ہے جبکہ تمام درآمدی اشیاء پرریگولیٹری ڈیوٹی بڑھانے کا فیصلہ بھی کیاگیاہے۔

ذرائع کا کہنا تھاکہ پراپرٹی کی رجسٹریشن پر2 فیصد انکم ٹیکس لینے کی تجویزبھی زیرغورہے۔  سماء

TAX

pakistan economy

budget 2016 17