پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دس روزہ مذاکرات کل شروع ہو رہے ہیں
اسٹاف رپورٹر
پاکستان اسلام آباد : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دس روزہ مذاکرات کل شروع ہو رہے ہیں ، پاکستانی وفد دبئی روانہ ہو گیا ہے ۔
عالمی مالیاتی ادارے سے مذاکرات کیلئے روانہ ہونے والے پاکستانی وفد میں سیکرٹری خزانہ، اسٹیٹ بنک، ایف بی آر، اکنامک افیئر اور دیگر وزارتوں کے حکام شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات میں کل سے چودہ نومبر تک پاکستانی کی اقتصادی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا ۔ چودہ سے سترہ نومبر تک پالیسی سطح کے مذاکرات ہونگے۔
وزیر خزانہ حفیظ شیخ چودہ نومبر کو دبئی پہنچیں گے ، پاکستان ان مذکرات میں آئی ایم ایف سے لیٹر آف اسیسمنٹ حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔ سماٴ