وزیراعظم کی عوامی رابطہ مہم کاآغازآج سے

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف اپوزیشن کے دباؤ کا مقابلہ کرنے کیلئے آج سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں پہلا دورہ کوٹلی ستیاں کا ہو گا جہاں وزیراعظم جلسہ کر رہے ہیں۔
کوٹلی ستیاں میں وزیراعظم نوازشریف بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین میں امدادی چیک بھی تقسیم کریں گے۔
عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں وزیراعظم خیبر پختنوخواہ میں مختلف اضلاع کے دورے کریں گے جس کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
شیڈول کے مطابق وزیراعظم 28 اپریل کو مانسہرہ میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔اس کے علاوہ بنوں میں ایئر پورٹ کی توسیع ،کوہاٹ میں موٹر وے کی تعمیر جبکہ ڈی آئی خان میں اقتصادی راہداری کے مغربی حصے کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔
اگلے مرحلے میں وزیراعظم میں سوات جائیں گےجہاں وہ شریف فیملی کی جانب سے تعمیر کئے گئے اسپتال کا افتتاح کریں گے۔
وزیراعظم خیبر پختونخوا میں بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان بھی کریں گے۔ سماء