گیسٹرو میں مبتلا40افراداسپتال داخل

Apr 24, 2016
Services-Hospital-Lahore  خانیوال : خانیوال میں گیسٹرو میں مبتلا چالیس افراد کو اسپتال داخل کردیا گیا ہے۔ سماء کے مطابق خانیوال میں گرمی اور حبس میں اضافہ کے ساتھ ہی سرکاری اسپتال میں گیسٹرو کے مریضوں میں اضافہ ہوگیا،ایک ہی دن میں گیسٹرو میں مبتلا40افراد ڈسٹرکٹ اسپتال داخل کیے گئے ہیں۔ خانیوال اور گردونواح میں گیسٹرو کے میں مبتلا 17خواتین بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ متاثرہ افراد میں آمنہ ،زہراں، دینہ، اشرف، دیبہ اویس، حنا، توقیر، عائشہ ،نمرہ آسیہ ودیگرشامل ہیں جنہیں طبی امداد دی جاری ہے۔ سماء

PUNJAB

Tabool ads will show in this div