اسلام آباد : حکمراں جماعت ن لیگ نے عمران خان کے کپتان کو نفرت اور جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جلسہ سیاسی شعبدہ بازی تھا، وزیراعظم کے دلیرانہ فیصلوں نے عمران خان کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے یوم تاسیس پر عمران خان کے دھواں دھار خطاب کے بعد حکمران جماعت مسلم لیگ نواز کے وزراء رد عمل دینے میدان میں آگئے، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز یہاں پر بھی ردعمل کا اظہار کیے بنے نہ رہ سکے اور کہنے لگے کہ وزیراعظم نواز شریف کے دلیرانہ فیصلوں نے عمران خان کو ذہنی مریض بنا دیا ہے، ن لیگ نے کارکردگی سے عمران خان کی سیاسی دکانداری ختم کر دی۔
پرویز رشید کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت کے دشمن عمران خان جمہوریت کی بات نہ کریں، عمران کرپٹ عناصر کو کمیشن سے بچانے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں، کپتان کو اس بار شوکت خانم کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے۔
دوسری جانب وزیر ریلوے نے بھی عمران خان کے خطاب پر الفاظ کی ٹرین چلا ڈالی، وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی تقریر مایوس کن، جھوٹ اور نفرت کا مجموعہ تھی، عمران خان کا واحد ہدف اقتدار حاصل کرنا ہے، خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن تشکیل پا گیا تو عمران لیکس کا سچ بھی سامنے آئے گا۔ سماء