سرکار اور اپوزیشن کیلئے آخری موقع ہے، شیخ رشید

اسلام آباد : شیخ رشید کہتے ہیں کہ یہ سرکار اور اپوزیشن کیلئے آخری موقع ہے، کرپشن میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہئے، جو پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز سے کبھی فیصلہ نہیں ہوگا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد کے ایف 9 پارک میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کیلئے پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی غلط فہمی نہیں، عمران خان کے ساتھ ہیں، جوڈیشل کمیشن کیلئے جو ٹی او آرز بنائے گئے ہیں ان سے کبھی فیصلہ نہیں ہوسکے گا، کرپشن میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہئے۔

وہ کہتے ہیں کہ سرکاری اور اپوزیشن کیلئے یہ آخری موقع ہے، پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی پاناما لیکس کے معاملے پر کمیشن کا مطالبہ کردیا ہے۔ سماء

PTI

JudicialCommission

ShaikhRasheed

PanamaLeaks

PanamaPapers

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div