پاک بھارت بد اعتمادی میں کمی ہوئی ہے: کرشنا
اسٹاف رپورٹ
نئی دہلی: بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بد اعتمادی میں کمی ہوئی ہے ۔۔
سترویں سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لئے مالدیپ روانگی سے قبل نئی دہلی میں گفتگو کرتے ہوئے ایس ایم کرشنا نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پاکستان کو بھارت سے مل کر مشترکہ حکمت عملی بنانا ہوگی ۔۔
سارک کانفرنس کے سائیڈ لائن پر پاک بھارت وزرائے اعظم اور وزرائے خارجہ ، بنگلہ دیش، افغانستان، مالدیپ، بھوٹان اور دیگر سربراہان حکومت و مملکت سے ملاقات کریں گے ۔۔سماء