اسلام آباد : پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی تقرر کو حتمی شکل دینے کیلئے مشاورتی اجلاس جاری، جلسے کے اختتام پر شاندار آتش بازی کا فیصلہ۔
سماء کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بنی گالا میں ہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں کپتان کی تقریر سے متعلق نکات کو حتمی شکل دی جائے گی، اجلاس میں انتظامیہ کی جانب سے جلسے کے اختتام پر کی جانے والی آتش بازی کیلئے رکاؤٹ ڈالنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے آتش بازی کا سامان روکنا قابل مذمت ہے، ضلعی انتظامیہ یوم تاسیس کی تقریب میں مداخلت سے باز رہے، ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ کو معلوم تھا کہ یوم تاسیس پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا، انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ رکاوٹیں ختم کر کے یوم تاسیس کو پروقار بنانے کا موقع دیا جائے۔ سماء