پاکستان کپ؛سندھ نےاسلام آبادکوشکست دیدی

Apr 24, 2016

Cricket Sindh Won Pkg 23-04

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/04/Cricket-Sindh-Won-Pkg-23-04.mp4"][/video]

فیصل آباد: پاکستان کرکٹ کپ میں سندھ نے اسلام آباد کوایک سواٹھارہ رنزکے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔ آج بلوچستان اورخیبر پختون خوا کے درمیان میچ کھیل جائےگا۔

فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں سندھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔سندھ کے بلے بازوں نے اسلام آباد کے بالرز کی جم کر دھلائی کی۔ سندھ نے چھ وکٹ پر تین سو چھتیس رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔خرم منظور نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئےایک سو تئیس رنز کی اننگز کھیلی۔اس اسکور میں سمیع اسلم نے پچھتر اور خالد لطیف نے باسٹھ رنز کا حصہ ڈالا۔

اسلام آباد کی ٹیم چالیسویں اوور میں دوسو اٹھارہ رنزبناکرآؤٹ ہوگئی۔صرف کپتان مصباح الحق ہی مزاحمت کرسکے ۔ انھوں نے تہتررنزاسکور کیے۔محمد عامر نے چھتیس رنز کےعوض پانچ وکٹیں اڑائیں۔  سماء

pakistan cup

sindh won

Tabool ads will show in this div