بینظیرقتل کیس،سعودعزیزاورخرم شہزادسمیت7ملزمان پرفردجرم عائد

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
راول پنڈی : انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بے نظیر قتل کیس میں ملوث نامزد ملزمان سی پی او سعود عزیز اور ایس پی خرم شہزاد سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دیا ہے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے مطابق ملزمان نے خود کش حملہ آور کی معاونت کی اور اپنے فرائض سے غفلت برتی۔ مقدمے کی سماعت 19نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید شہادتیں طلب کر لی ہیں۔

جب کہ دوسری جانب ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے۔ سماء

releases

month

responsibility