پشاوردھماکے میں بارہ افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے

اسٹاف رپورٹ
پشاور: شہرکے علاقے کوہاٹ بس اڈے پر کار بم دھماکے میں بارہ افراد جاں بحق اور انتالیس زخمی ہو گئے ۔۔

پشاور کے کوہاٹ بس اڈے پر دھماکہ ہوا اور پھر ایمبولینسوں کا شور سنائی دینے لگا ۔۔ ہر طرف چیخ و پکار تھی ۔۔ اطلاع ملتے ہی پولیس بھی پہنچی اور رضا کار بھی ۔۔

جائے حادثہ پر شور اتنا تھا کہ کان پڑی آواز سنائی نہیں دیتی تھی ۔۔ آن کی آن میں پررونق  اڈے پر قیامت ٹوٹ پڑی ۔۔ گاڑیاں ڈھانچوں میں بدل گئیں۔۔ نہ تو کسی کی ونڈ اسکرین بچی اور نہ اطراف کے شیشے ۔۔ سیٹیں دیکھ کر لگتا تھا کہ وہ برسوں سے ناکارہ کھڑی ہیں ۔۔

زخمیوں کو لے جانے کے لئے اسٹریچر کم پڑے تو چارپائیاں لائی گئیں ۔۔  لیڈی ریڈنگ اسپتال میں کیا طبی عملہ اور کیا عام افراد ، ہر کوئی زخمیوں کی جان بچانے کے لئے سرگرم دکھائی دیا ۔۔

زخمیوں کا کہنا ہے کہ اچانک دھماکہ ہو گیا۔ کچھ پتا نہیں چلا کیا ہوا۔۔

بم دھماکے کے عینی شاہد کہتے ہیں ہر طرف تباہی تھی ۔۔

پولیس افسران کا کہنا ہے کہ دھماکہ بہت زوردار تھا۔۔ ابتدائی طور پر پینتالیس کلو بارود استعمال کئے جانے کا اندازہ لگایا گیا ہے ۔۔

عوام نے سیکورٹی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔۔ ان کا کہنا ہے کہ کب تک بم دھماکے بے گناہ شہریوں کی جان لیتے رہیں گے ۔۔ حکومت کو دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارے کے لئے ٹھوس حکمت عملی بنانی چاہیئے ۔۔ سماء

Please click ‘Video’ button to watch this news.

میں

MQM

سے

pilgrims

internet

tajikistan

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div