تحریک انصاف نے آج کے جلسے کی تیاری مکمل کرلی

Apr 24, 2016
Pti Jalsa Tayyarian 2400 Isb Pkg [video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/04/Pti-Jalsa-Tayyarian-2400-Isb-Pkg.mp4"][/video] اسلام آباد: تحریک انصاف آج ایف نائن پارک اسلام آباد میں سیاسی میلہ سجا رہی ہے ۔ کپتان نے جلسہ گاہ کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔ تحریک انصاف کی بیسویں سالگرہ کے جشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ جلسہ کیلئے اٹھارہ فٹ اُونچا اور اسی فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے ۔ پنڈال میں بیس ہزار کرسیاں لگا دی گئی ہیں ۔ مجموعی طور پر اسی ہزار سے افراد کی گنجائش ہے۔ خواتین کے بیٹھنے کیلئے الگ انتظام کیا گیا ہے۔ پنڈال سجنے کے بعد متوالے ٹولیوں کی شکل میں جلسہ گاہ آتے رہے۔ کارکنوں نے پارٹی ترانوں پر بھنگڑے بھی ڈالے۔ رات کو کپتان حتمی انتظامات کا جائزہ لینے خود جلسہ گاہ پہنچے۔ اور کھلاڑیوں کو خصوصی ہدایات دیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ ریکارڈ توڑ جلسہ ہوگا۔ پولیس کے اعلیٰ حکام نے ایف نائن پارک کا دورہ کر کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی چھان پھٹک کر لی۔ پولیس کے علاوہ تحریک انصاف کی اپنی سیکیورٹی بھی ہو گی ۔کسی بھی ہنگامی صورتحال کیلئے اسلام آباد اسپتالوں میں بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ سماء

PTI

IMRAN KHAN

foundation day

F-9 Park

Tabool ads will show in this div