کراچی پولیس نے سرکاری ملازمین پر لاٹھیاں برسادیں، کئی مظاہرین گرفتار
اسٹاف رپورٹ
کراچي: کراچی میں پولیس نے ۔۔ مستقل ملازمت مانگنے والے سرکاری ملازمین پر لاٹھیاں برسادیں۔۔ کئی مظاہرین گرفتار کرلئے گئے۔۔ آنسو گیس کی شیلنگ سے مظاہرین کے ساتھ پولیس اہلکار بھی محفوظ نہ رہ سکے۔۔
کراچی پریس کلب کے باہر کا علاقہ ایک بار پھر میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔۔
نیشنل پروگرام فور امپرومنٹ آف واٹر کے ملازمین پریس کلب کے باہر مستقل نہ کئے جانے کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے۔ جہاں ۔۔ نادرا کے عارضی ملازمین بھی مطالبات کے حق میں پہلے ہی احتجاج کررہے تھے۔۔ مظاہرین نے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں شیلنگ کرکے روک دیا۔۔
شیلنگ سے پریس کلب کے باہر بھگدڑ مچ گئی۔۔ نادرا ملازمين، این پي آئي ڈبليو اور دیگر دو احتجاجی کیمپ میں موجود افراد آنسو گیس کی شیلنگ سے بچنے کیلئے بھاگنےلگے۔۔ مظاہرین تو مظاہرین پولیس بھی آنسو گیس سے بچ نہ سکی۔ کئی اہلکار منہ پر پانی ڈالتے رہے۔۔ اس دوران مظاہرین نے ایک بار پھر ریڈ زون کی طرف بڑھنے کی کوشش کی تو واٹر کینن سے ان کا استقبال کیا گیا۔۔ خواتین اور زخمی مظاہرین نے پریس کلب میں پہنچ کر جان بچائی۔۔ کئی نیم بے ہوش ہوگئے۔۔ بعض زخمیوں کوایمبولینس میں طبی امداد دی گئی۔۔ بھگدڑ مچنے سے احتجاجی کیمپ تک اکھڑ گئے۔۔ ریڈ زون کی خلاف ورزی اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں سو سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ سماٴ