رحمان ملک نے بلوچ رہنماؤں کے مقدمات ختم کرنے کی پیشکش کردی

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد: وزیرداخلہ رحمان ملک نے براہمداغ بگٹی اورحیربیارسمیت خود ساختہ جلاوطن بلوچ رہنماؤں کے مقدمات ختم کرنے کی پیشکش کردی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ بلوچ رہنماؤن کی وطن واپسی پر خود ان کا استقبال کریں گے۔۔ حیر بیار مری کا کہنا ہے کہ مقدمات واپس لینے والے ہمارے شہید ساتھیوں کو کیسے واپس لائیں گے۔ اخترمینگل کہتے ہیں اس رحمان ملک پر کیسے بھروسہ کریں جنھیں سورہ اخلاص بھی یاد نہیں۔


اسلام آباد میں صحافیوں سے گفت گو کرتے ہوئے وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا کہ حیربیار مری سے لندن میں ملاقات ہوئی تھی،ان کے خلاف ایک کے علاوہ تمام مقدمات واپس لے لیے گئے ،براہمداغ بگٹی وطن واپس آجائیں،ان کا استقبال خود کروں گا اورتمام مقدمات واپس لے لیے جائیں گے


 وزیرداخلہ کی اس پیش کش پر لندن میں موجود حیربیار مری نے کہا کہ  مقدمے واپس لینے کی پیش کش کرنے والے ہمارے شہید ساتھیوں کو کیسے واپس لائیں گے


 نواب اکبربگٹی کے پوتے براہمداغ بگٹی کا کہنا تھا کہ ان کا کوئی مطالبہ نہیں،انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت نے بلوچوں کو غلام بنارکھا ہے


وزیرداخلہ کی پیش کش پر اخترمینگل نے کہا کہ رحمان ملک پر کیسے بھروسہ کریں جسے سورہ اخلاص یا د نہیں


 رحمان ملک نےپریس کانفرنس میں یہ دعوٰی بھی کیا کہ بلوچستان میں اب صرف بیالیس لوگ لاپتہ ہیں،اس کے علاوہ جو لوگ لاپتہ ہیں ان میں سے کوئی دبئی میں ہے توکوئی مسقط میں،کچھ لوگ افغان جنگ میں مارے گئے،کچھ ڈبل ایجنٹ کی حیثیت سے کام کرتے ہوئے ہلاک ہوگیا،وزیرداخلہ نے بتایا کہ آئندہ بلوچستان کے کسی علاقے میں آپریشن سے پہلے ایف سی کو ڈپٹی کمشنرسے اجازت لینا ہوگی۔  سماٴ

کرنے

کی

کے

ملک

نے

rates

boys

Tabool ads will show in this div