پرویزمشرف کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کرایا جائے گا۔ فردوس عاشق اعوان
اسٹاف رپورٹر
اسلام اباد : وفاقی وزیراطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت۔۔ پرویز مشرف کے ریڈ وارنٹ گرفتاری جاری کردے تو سابق صدر کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کرایا جائے گا۔
اسلام اباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام بلوچ رہنماؤں کو ایک میز پر بیٹھنا ہوگااور ناراض رہنماؤں کو شامل کئے بغیر بلوچستان پر آل پارٹیز کانفرنس کے مقاصد حاصل نہیں ہو سکتے۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اے پی سی سے متعلق نوازشریف کے تحفظات دور کرے گی۔ سماء