ڈی ریڈیکلایزیشن پروگرام کے تحت اڑتیس شدت پسند بحالی کے بعد رہا
اسٹاف رپورٹ
ٹانک: خیبر پختون خواہ کے ضلع ٹانک میں فوج کے زیر نگرانی ڈی ریڈیکلایزیشن پروگرام میں مزید اڑتیس شدت پسندوں کو بحالی کے بعد رہا کردیا ہے۔ کورکمانڈرپشاورلیفٹینٹ جنرل خالد ربانی کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں کی بحالی کےپروگرام میں اب تک سو فیصد کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
اکتوبر دو ہزار گيارہ ميں پاک فوج نے وزيرستان آپريشن کے دوران گرفتاردہشت گردوں کي بحالي کا کام شروع کیا تھا،اس مقصد کے لئے ہيلہ کے نام سے ضلع ٹانک ميں قائم اس ادارے ميں اڑتيس افراد کی تربيت مکمل ہوگئی ہے۔۔
سماجي، مذہبي اور نفسياتي تعليم کيساتھ ساتھ ان افراد کو پيشہ ورانہ تربيت بھي دي گئي، ان افراد کا کہنا ہے کہ وہ غلط عناصر کے بہکاوے ميں آکر راستہ بھٹک گئے تھے۔
ان افراد کو مقامي عمائدين اوررشتہ داروں کي ضمانت پررہا کيا گيا، رہائي کے موقع پرانہيں سند کيساتھ ساتھ امدادي پيکج بھي ديا گيا۔
اس موقع پر کور کمانڈر پشاورخالد رباني کا کہنا تھا کہ خيبر پختونخوا ميں عسکريت پسندوں کي بحالي کا پروگرام کامياب سے ہمکنار ہوا ہے۔۔
حکام کے مطابق اس پروگرام کے تحت اب تک خيبرپختون خوا ميں سات سو سے زائد شدت پسندوں کوکارآمد شہري بنانےميں کاميابي حاصل ہوئي ہے۔ سماء
Please click ‘Video’ button to watch this news.