بلوچ قوم پرستوں نے مقدمات واپس لینے کی حکومتی پیشکش مسترد کردی

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد: بلوچ قوم پرست رہنماؤں نے مقدمات واپس لینے کی حکومتی پیشکش مسترد کردی۔ حیربیارمری کہتے ہیں حالات مزید تباہی کی طرف جا رہے ہیں۔۔ اختر مینگل کا کہنا ہے اُس شخص کا کیسے اعتبار کریں جسے سورة اخلاص بھی یاد نہ ہو۔۔

حکومت نے تو ناراض بلوچ رہنماؤں کا دل جیتنے کیلئے اہم اعلانات کر دیے ۔۔ لیکن قوم پرست قیادت مطمئن نظر نہیں آتی ۔۔ نواب اکبر بگٹی کے پوتے براہمداغ بگٹی کا کہنا ہے کہ حکومت نے بلوچوں کو غلام بنارکھا ہے۔۔

حیربیار مری کہتے ہیں کہ بلوچوں کو آج تک کوئی فائدہ نہیں ہوا ۔۔ سازش کے تحت اُن کی شناخت کو مسخ کیا جارہا ہے۔۔

سردار اختر مینگل کا کہنا ہے حکمرانوں نے ہمیشہ بلوچستان کے بجائے مفادات کو ترجیح دی۔۔ رحمان ملک کو سورة اخلاص یاد نہیں تو ان پر بھروسہ کیسے کرسکتے ہیں۔۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بلوچ عوام کا دل جیتنے کیلئے حکومت کو اعلانات کے ساتھ عملی اقدامات بھی کرنا ہوں گے۔۔ سماء

Please click ‘Video’ button to watch this news.

کی

نے

Gullu Butt

مسترد

rates

لینے

boys

Tabool ads will show in this div