طیارے کے حادثے میں جاح بحق ہونے والے پائلٹس سپردخاک

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹر
کراچی: لاہور میں طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے ٹرینی پائلٹ وقار آصف کو کراچی میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔
خاتون فلائٹ انسٹرکٹر انیتا قریشی کی تدفین حیدرآباد میں ہوئی ۔لاہور میں حادثے کی تحقیقات جاری ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تحقیقاتی ٹیم ماڈل ٹاؤن میں شواہد جمع کر رہی ہے۔ جاں بحق خاتون ہوا باز کے بھائی کا کہنا ہے کہ وہ تحقیقات سے مطمئن نہیں ہیں۔
ٹرینی پائلٹ وقار آصف کی نماز جنازہ کراچی کے علاقے بھٹائی آباد میں ادا کی گئی۔جس میں رشتے داروں کے ساتھ ساتھ شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
وقار چھ ماہ سے ہوابازی کی تربیت لے رہا تھا اور چند ماہ بعد اس کی شادی ہونے والی تھی۔ آصف وقار اور چوبیس برس کی فلائٹ انسٹرکٹر انیتا قریشی تربیتی پرواز کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں چھوٹا طیارہ گرنے سے جاں بحق ہوئے۔ دونوں کی میتیں آج صبح نجی ایئر لائن کے ذریعے کراچی پہنچائی گئیں۔
انیتا قریشی کی میت حیدرآباد لے جائی گئی جہاں قاسم آباد کے علاقے میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئیاور آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔
انیتا قریشی چار بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی اور سب کی لاڈلی تھی۔ انیتا کے بھائی ارشد کا کہنا ہے کہ وہ سول ایوی ایشن کی تحقیقات سے مطمئن نہیں ہیں۔
دوسری جانب لاہور میں سول ایشن کی تحقیقاتی ٹیم ماڈل ٹاؤن میں حادثے کے مقام پر شواہد جمع کر رہی ہے۔۔۔ ٹیم ايئرکموڈور خواجہ عبدالمجيد کی سربراہی میں تحقیقات میں مصروف ہے۔

میں

کے

Tabool ads will show in this div