وزیراعظم گلیانی کی افغان گروپس کو امن عمل میں شرکت کی اپیل

اسٹاف رپورٹر
اسلام آباد: وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے تمام افغان گروپس بشمول طالبان اور حزب الاسلامی سے افغان مفاہمتی اور امن عمل میں براہ راست شرکت کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان میں مفاہمتی عمل کی کامیابی کیلئے ہر قدم اٹھانے کیلئے تیار ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم کی طرف سے طالبان اور دیگر افغان گروپس کو پہلی مرتبہ اس قسم کی اپیل کی گئی ہے۔وزیر اعظم نے یہ اپیل افغان صدر حامد کرزئی کی درخواست پر کی ہے۔
وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے امید ظاہر کی ہے کہ طالبان، حزب الاسلامی اور دیگر گروپس کی قیادت ان کی اپیل کا مثبت جواب دیں گے اور مفاہمتی عمل میں براہ راست حصہ لیں گے۔ وزیر اعظم نے عالمی برادری سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ افغانستان میں استحکام اور امن کیلئے مفاہمتی عمل کی حمایت کرے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ افغانستان کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ ہونے جا رہا ہے اور افغانستان میں امن و استحکام کیلئے تمام افغان گروپس کو متحد ہونا ہوگا تاکہ افغان عوام کی خوشحالی اور ترقی کا عمل شروع ہو سکے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ افغانستان کے مسائل کا فوجی حل نہیں۔ صرف افغان حکومت اور عوام کے زیر انتظام مفاہمتی عمل کے ذریعے ہی افغانستان میں پائیدار امن قائم ہوسکتا ہے جو کہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہے۔

میں

کی

کو

eid

demand

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div