کراچی پولیس چھاپہ: کالعدم تنظيم کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار
اسٹاف رپورٹ
کراچی: شہر کے علاقے کورنگي انڈسٹريل ايريا سے سي آئي ڈي پوليس نے کالعدم تنظيم کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے دستي بم اور ہتھيار برآمد کئے ۔۔
پوليس کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں نے 8 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کيا ہے ۔۔
ايس ايس پي سي آئي ڈي فياض خان کي سربراہي ميں پوليس پارٹي نے کورنگي انڈسٹريل ميں چھاپے مار کر کالعدم مذہبي جماعت کے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو دستي بم ، دوکلاشنکوفيں اور تين ٹي ٹي پستول برآمد کرنے کا دعويٰ کيا ہے ۔۔
گرفتار ملزمان ميں محمد ابراھيم شکيل ۔۔ ملک عرف محمد علي ، حضرت انيس عرف جواد ۔ نياز اللہ اور عبدالجيل شامل ہيں ۔۔
پوليس کا کہنا ہے کہ دوران تفتيش ملزمان نے 8 افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کا اعتراف کيا ۔ ملزمان سے مزيد تفتيش جاری ہے۔۔ سماء
Please click ‘Video’ button to watch this news.