پاناما کمیشن معاملے پر حکومت کی نیت ٹھیک نہیں، شیخ رشید

Sheikh Rasheed SOT 1800 22-04

اسلام آباد : شیخ رشید کہتے ہیں چیف جسٹس کے چھٹی پر جانے کا انتظار ہورہا تھا، پاناما کمیشن معاملے پر حکومت کی نیت ٹھیک نہیں، پی پی پی، ایم کیو ایم، جے یو آئی اور اے این پی حکومت کے ساتھ ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں پاناما معاملے پر حکومت نے فیصلہ نہ کیا تو سڑکوں پر ہوگا، پاناما معاملے پر حکومت کی نیت ٹھیک نہیں ہے، جوڈیشل کمیشن معاملہ لٹکانے کیلئے چیف جسٹس کے چھٹی پر جانے کا انتظار ہورہا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے صاحبزادے پاناما معاملے میں ملوث ہیں، میٹرو پروجیکٹ میں کرپشن ہے، سڑکیں اور صفائی کے ٹھیکے ترکی کو دیئے جارہے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی، متحدہ قومی موومنٹ، جمعیت علمائے اسلام (ف) اور عوامی نیشنل پارٹی حکومت کے ساتھ ہیں، تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو حکومت کے خلاف کھڑی ہے۔ سماء

CJP

JudicialCommission

ShaikhRasheed

PanamaLeaks

PanamaPapers

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div