کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن میں ایک اور کامیابی

Chotoo Gang 25 Day Pkg 22-04 Ayaz

راجن پور: پنجاب میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ غلام رسول عرف چھوٹو کے بعد پت گينگ نے بھی ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کچے میں آپریشن ضرب آہن کا آج پچيس واں دن ہے۔ آپریشن میں چھوٹو گینگ کے خلاف کاری ضرب کا سلسلہ جاری ہے۔

پاک آرمی کی جانب سے کچے کے علاقے میں کرفیو میں دو گھنٹے کی نرمی کی گئی تھی، جب کہ بنگلہ اچھا اور شاہوالی میں صبح آٹھ بجے سے شام ساڑھے پانچ تک کرفیو نافذ کردیا گیا۔ دوسری جانب کچا جمال اور کچا مورو میں سیکیورٹی فورسز اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

بازیاب کرائے گئے چوبيس پولیس اہلکاروں کو طبی معائنہ کے بعد اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔ سماء

pak army

RANA SANAULLAH

Punjab law minister

operation zarb-e-ahan

kacha operation

Tabool ads will show in this div