امریکی صدر، ڈیوڈ کیمرون کو قائل کرنے لندن پہنچ گئے

Apr 22, 2016

Obama In Uk Vo 22-04

لندن:امريکي صدرباراک اوباما، برطانوي وزيراعظم سے ڈیوڈ کیمرون ملنے لندن پہنچ گئے۔ باراک اوباما ، برطانوی وزیراعظم کو يورپي يونين کا حصہ رہنے پر قائل کريں گے۔

عالمي ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدرکي ملاقات کا بنيادي ايجنڈہ گزشتہ برس کے ريفرنڈم کے حوالے سے  برطانوي وزيراعظم کو قائل کرنا ہے۔

ریفرنڈم  برطانيہ کے يورپي يونين ميں رہنے يا عليحدہ ہونے سے متعلق تھا۔

ڈیلی ٹيلي گراف کے ايک مضمون کے مطابق امريکا دہشت گردي کے خلاف جنگ ميں برطانيہ کا ساتھ چاہتا ہے اور امريکي صدر کي خواہش ہے کہ عالمي جدوجہد سے برطانيہ کنارہ کش نہ ہو۔ملاقات ميں امريکي صدر ،برطانوي وزيراعظم کو يورپي يونين کے اتحاد کا حصہ رہنے پر قائل کرليں گے۔

دورہ  لندن کے دوران امریکی صدر باراک اوباما ،ملکہ سے بھي ملاقات کريں گے۔ سماء

US president

David Cameron

Tabool ads will show in this div