کراچی اسٹریٹ کرائم میں سترہ فیصد کمی آئی ہے: منظور وسان

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


کراچی:


وزير داخلہ سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ ریلوے لائنوں پر دھماکوں کے واقعات کي تحقيقات کي جا رہي ہے ۔۔ خدشہ ہے کہ کچھ ناديدہ قوتيں بلوچستان کي طرز پر سندھ کے ناراض لوگوں کو استعمال کر رہي ہيں


کراچی میں پولیس افسران کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ  سکھر، گوٹکي اور حيدرآباد سميت ديگر ريلوے ٹريکس پرچودہ بم دھماکے کئے گئے ۔۔  انہوں نے خدشہ ظاہر کيا ہے کہ ناديدہ قوتيں کچھ ناراض لوگوں بھٹکا کرانھيں بلوچستان کے طرز دہشت گردي کي کارروائيوں ميں استعمال کررہي ہيں ۔۔  ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سندھ کے احساس محرومی سے ختم کرنے کے لئے کوشاں ہے،


کراچی کے امن وامان کے متعلق منظوروسان کا کہنا تھا کہ پوليس کي کارگردگي ميں بہتري آئي ہے، گزشتہ پندرہ روز ميں پچھتر پولیس مقابلے ہوئے ۔ایک ٹارگٹ کلرکو پکڑا گیا۔۔ اسٹریٹ کرائم میں سترہ فیصد کمی آئی ہے، پچاس فیصد چوری اور چھنی گئی گاڑیاں برآمد کی گئیں۔


وزير داخلہ نے مزيد کہا کہ کراچی پوليس ميں مزید ساڑھے پانچ ہزار نئی بھرتیاں کي جائے گي ۔۔انہوں نے اعلان کیا کہ پولیس مقابلوں میں حصہ لینے والے پولیس اہلکاروں عنقریب اعزازات سے نوازا جائیگا


سماٴ

میں

burger

آئی

myanmar