شیخ رشید اور بلاول کی ملاقات، دلچسپ جملوں کا تبادلہ

BPR Shaikh Rasheed On Bilawal 21-04

اسلام آباد : بلاول بھٹو اور شیخ رشید کے درمیان ملاقات میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا، بلاول بولے کہ شیخ رشید آپ مشہور شخصیت ہیں ملنا چاہتا تھا لیکن ہر وقت ٹی وی پر ہوتے ہیں۔ شیخ صاحب نے پی پی چیئرمین کو مشورہ دیا کہ جوڈیشل کمیشن کے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹنا ورنہ پیپلزپارٹی کو نقصان ہوا۔

شیخ رشید اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی تو دونوں میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ پی پی چیئرمین نے کہا کہ آپ مشہور شخصیت ہیں، ملاقات کی خواہش تھی لیکن ہروقت ٹی وی پر ہوتے ہیں، پاناما لیکس کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

شیخ رشید نے بھی بلاول بھٹو زرداری کو مشورہ دے ڈالا، بولے کہ جوڈیشل کمیشن کے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹیں، پیچھے ہٹے تو پیپلز پارٹی کو نقصان ہوگا۔

سماء سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری مجھے بھاگیا، ملاقات اچھے موڈ میں ہوئی، شکر کریں ملاقات میں بلاول کو اپنی پارٹی جوائن کرنے کی دعوت نہیں دی۔ سماء

BilawalBhuttoZardari

ShaikhRasheed

PanamaLeaks

PanamaPapers

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div