کراچی پولیس کی بڑی کارروائی، اہم دہشت گرد کمانڈر گرفتار

5

کراچی : پولیس نے رضویہ کے علاقے میں کارروائی کرکے کالعدم جماعت کے امیر کو گرفتار کرلیا، ملزم عبدالرحمان عرف سندھی ڈینیئل پرل قتل سمیت متعدد وارداتوں میں امریکی ایجنسی ایف بی آئی سمیت دیگر ایجنسیوں کو مطلوب تھا۔

کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں پولیس نے کارروائی کی، جہاں کالعدم تنظیم کا امیر عبدالرحمان عرف سندھی پکڑا گیا، دہشت گرد ایف بی آئی کو بھی مطلوب تھا، امریکی ایجنسی نے 2014ء میں ملزم کے اکاؤنٹس منجمد کردیئے تھے۔

پولیس کے مطابق عبدالرحمان افغانستان میں القاعدہ نیٹ ورک چلاتا تھا، اسامہ بن لادن اور ایمن الزواہری سے ملاقاتیں کیں اور افغانستان میں ہی امریکی ڈرون حملے میں زخمی بھی ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کراچی میں امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قتل سمیت کئی وارداتوں میں ملوث ہے۔ سماء

ALQAEDA

POLICE RAID

Banned Outfit Commandar Arrest

Aimen alzahiri

Tabool ads will show in this div