پاناما لیکس تحقیقات : وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے

Apr 21, 2016

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/04/Pm-Cabinet-Meeting-Overall-Isb-Pkg-21-06.mp4"][/video]

اسلام آباد : پاناما لیکس کا بھونچال تھم نہ سکا، تحقیقات کون کرے گا؟، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کرلئے گئے، کمیشن کا فیصلہ پارلیمنٹ پر چھوڑنے پر اتفاق کرلیا گیا۔

وزیراعظم نے 2 ہفتوں بعد باضابطہ سرکاری مصروفیات شروع کردیں، نواز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کی غیر رسمی بیٹھک میں پانامہ لیکس کی تحقیقات کے معاملے پر تفصیلی مشاورت کی گئی، مختلف سیاسی اور قانونی آپشن پر غور کیا گیا لیکن کمیشن کی تشکیل کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہ سکا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے زیادہ تر اراکین پانامہ لیکس کے معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کی حامی ہے، رہنماوں نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ جو قوم سے خطاب کیا وہی پیشکش پارلیمنٹ میں بھی کردیں۔

وزیراعظم نواز شریف نے تجویز دی کہ تحقیقات کیلئے کمیشن کا فیصلہ پارلیمنٹ پر چھوڑا جائے، وزراء کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی مرضی کے مطابق چلیں گے تو مخالفین کے منہ بھی بند ہو جائیں گے۔ سماء

PM

JudicialCommission

CABINET MEETING

PanamaLeaks

PanamaPapers

Tabool ads will show in this div