دہشت گرد القاعدہ سے تعلقات ختم کریں، مذاکرات کیلئے تیارہیں، میاں افتخار

اسٹاف رپورٹر
پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت دہشتگردوں سے مزاکرات کے لیے تیار ہے بشرطہ کہ وہ القاعدہ سے تعلقات ختم کردیں۔
 پشاور میں ائی ٹی پارک کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ گولی سے امن نہیں لایا جاسکتا اور مزاکرات ہی تمام مسائل کا حل ہے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان، امریکہ، افغانستان اور دہشتگرد تنظیمیں خطے میں امن کی خاطر جلد از جلد مزاکراتی ٹیموں کا اعلان کریں۔ میاں افتخار کا کہنا تھاکہ دہشتگردوں کی چھوٹی تنظیموں کی بجائے ان کے سربراہان سے مزاکرات کو ترجیح دی جائے گی۔

سے

PAT

tests

Bhutto

transfer

mirwaiz

Tabool ads will show in this div