سیاستدانوں کو بھی جنرل راحیل شریف کی تقلید کرنی چاہئے، خورشید شاہ

Khurshed Shah Raheel Sot 21-04

لاہور : خورشید شاہ کہتے ہیں آرمی چیف نے احتساب گھر سے شروع کیا، ہمیں بھی جنرل راحیل شریف کی تقلید کرنی چاہئے، وزیراعظم چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنائیں۔

سربراہ پاک فوج کی جانب سے کرپٹ افسران کیخلاف ایکشن پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ سیاست میں الزامات لگتے رہتے ہیں، ہم قارون کے خزانے کے پیچھے پڑ گئے ہیں، آرمی چيف نے احتساب گھر سے شروع کيا، ہمیں بھی جنرل راحیل شریف کی پیروی کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اداروں سے متعلق سیاست نہیں کرنی چاہئے، وزیراعظم چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنائیں، اگر چیف جسٹس انکار کریں تو پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے۔ سماء

PM

NawazSharif

ImranKhan

KhursheedShah

JudicialCommission

thank you raheel sharif

Tabool ads will show in this div