کراچی سے اغوا ہونے والے نومولود کا اب تک پتہ نہیں چل سکا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹر


کراچی: کراچی کے اسپتال سے اغوا نومولود کا اب تک پتا نہیں چل سکا ہے۔ عید پر بھی غمزدہ باپ اسپتال کے چکر لگاتا رہا۔


بچوں کے اسپتال سے لاپتہ ہونے والے نومولود بچے کو پانچ دن گزرنے کے بعد بھی تلاش نہیں کیا جا سکا۔۔۔ صدمے سے پریشان۔۔۔ غم سے نڈھال۔۔۔ والد آس لگائے اسپتال کے چکر لگا رہا ہے۔۔۔ کہ شاید کسی پل اچھی خبر مل جائے۔۔۔ لیکن کوئی خبر نہ ملنے پر مایوس ہو کر فٹ پاتھ پر بیٹھ جاتا ہے۔۔۔ اور حسرت سے بچوں کو ان کی ماؤں کی گود میں دیکھتا ہے۔۔۔ اور کڑھتا رہتا ہے۔۔۔ عید پر جہاں سب عید منا رہے ہیں۔۔۔ راہب علی اپنے جگر کے ٹکڑے کے انتظار میں این آئی سی ایچ کے باہر بیٹھا ہے۔


راہب علی کا کہنا ہے کہ ماں بھی گائٹی وارڈ میں زیرعلاج ہے۔۔۔ اسے تاحال بیٹے کی گمشدگی کا نہیں بتایا گیا۔۔۔ وہ شاید یہ صدمہ برداشت نہ کر سکے۔


اسپتال میں بچے کا پتہ بتانے والے کے لیے انعامی رقم کے اعلان  کا بینر بھی لگا دیا گیا ہے۔


والد کا کہنا ہے کہ بچہ جس کے پاس بھی ہے۔ وہ اسے واپس کر دے۔۔۔ اس کے بدلے میں وہ اسے معاف کر دے گا۔ سماء

کا

burger

سے

law

Suicide

arabs

Tabool ads will show in this div